Categories: پاکستان

کراچی :ٹارگٹ کلنگ کے واقعات،چوبیس گھنٹوں میں16 افرادہلاک

کراچی(جنگ نیوز) کراچی میں پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اے این پی سندھ کے مقامی رہنما سمیت دو افراد ہلاک جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 16 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ متعدد علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹروول سائٹ ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ترجمان اے این پی سندھ کے مطابق مقتول حنیف خان ایڈووکیٹ کا تعلق اے این پی سندھ سے تھا اور وہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری تھے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق تین ہٹی ، گارڈن اور بلدیہ کے علاقوں میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا ۔ کھارا در میں بھی نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ۔اس سے پہلے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے چھ افراد زخمی ہوئے ۔ اسپتال میں علاج کے دوران دو افراد نے دم توڑ دیا ۔ واقعے کے بعد علاقے میں صورت حال کشیدہ ہے ۔
گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا ، گلزار ہجری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ارشد جاں بحق ہوگیا۔
لیاری کے علاقے بغدادی ، کلری ، چاکی واڑہ اور پرانا گولیمار میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔سولجر بازار کے علاقے میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر پر بھی آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا ۔
لسبیلہ کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے ایک منی بس کو آگ لگا دی ۔فائرنگ اور قتل و غارت گری کی وارداتوں کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔رات گئے خداداد کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago