Categories: افغانستان

افغانستان:18 آئل ٹینکرنذرآتش،13امریکی ٹینک تباہ، متعددہلاک وزخمی

کابل(ایجنسیاں) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف اضلاع میں 13امریکی ٹینک راکٹ حملوں اوربارودی سرنگ کے دھماکوں سے تباہ ہوگئے جن میں سوار فوجی ہلاک وزخمی ہوگئے۔

طالبان ذرائع کے مطابق صوبہ روزگان کے صدرمقام ترینکوٹ کے ایئرپورٹ پر راکٹ حملے میں اٹھارہ آئل ٹینکرنذر آتش ہوگئے، متعدد آسٹریلوی فوجیوں کی ہلاکت وزخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں البتہ ان کی صحیح تعداد کی رپورٹ منظرعام پر نہیں آئی ہے۔
دوسری جانب صوبہ قندھار، لوگر اور ہلمند کے بعض اضلاع میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور راکٹ حملوں میں کم از کم تیرہ امریکی بکتربند ٹینک تباہ ہوگئے۔
طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی کے مطابق ہلمند کے سرحدی علاقہ “بہرامچہ” میں تین دنوں کے دوران سترہ امریکی ٹینک تباہ ہوگئے جو تاحال پڑے ہوئے ہیں۔
طالبان نے صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر میں تین امریکی ٹینک کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے جہاں پانچ امریکی ہلاک ہوچکے ہیں۔ بیان میں آتاہے: “جارح فوجی منگل اوربدہ کی درمیانی شب مقامی وقت کےمطابق رات گیارہ بجےصوبائی دارالحکومت پل عالم شہر میں گشت کررہے تھے کہ کولنگار کے علاقےشش قلعہ کےمقام پردشمن کومجاہدین کی کمین گاہ کاسامناہوا اورگھمسان کی لڑائی چھڑگئی،جو ایک گھنٹےتک جاری رہی، جس میں دشمن کےتین ٹینک راکٹوں کی زدمیں آکرتباہ ہونےاورساتھ ہی پانچ قابض فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے۔ ذرائع کےمطابق دشمن کےجوابی فائرنگ کےنتیجے میں ایک مجاہدشہیدجبکہ دوزخمی ہوئے۔”
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago