ماسکو کے ہوائی اڈے پر بم دھماکہ

ماسکو(بى بى سى) روس کے دارالحکومت ماسکو کے ڈیماڈیڈیوا ائیرپورٹ پر ایک خودکش ہم دھماکے میں حکام کے مطابق کم از کم پینتیس افراد ہلاک اور ایک سو تیس زخمی ہو گئے ہیں۔

مسافروں کے سامان وصول کرنے والے لاؤنج میں ہونے والے اس دھماکے کے بارے میں ابتدائی تحقیقیات کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک مرد حملہ آور نے کیا جو اس دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی تفتیش کا بنیادی نکتہ یہ معلوم کرنا ہے کہ ایک خود کش بمبار دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ہوائی اڈے کے مرکزی حصے میں واقع لاؤنج تک پہنچا کیسے۔
ماسکو کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر یہ دھماکہ مسافروں کی آمد والے لاؤنج کے مرکزی حصے میں ہوا۔ موبائیل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں دھویں سے بھرا ہوا ایک ہال دکھائی دیتا ہے جس میں لاشیں جگہ جگہ بکھری پڑی ہیں۔
ماسکو کے ہوائی اڈے پر دھماکے سے کچھ منٹ قبل پہنچنے والے برطانوی شہری مارک گرین کے مطابق ’ دھماکہ اس قدر خوفناک تھا کہ سے پوری عمارت بری طرح ہل کر رہ گئی۔ مجھے ایسے محسوس ہوا کہ میرے جسم کے اندر اعضا تک ہل کر رہ گئے ہیں۔ اس کے فوراً بعد مسافروں کی آمد والے لاؤنج سے لوگ بھاگتے ہوئے باہر آنا شروع ہوئے۔ ان کے جسموں پر زخموں کے نشان اور رستا ہوا خون واضح نظر آ رہا تھا۔‘
روسی صدر دی متری میدی دیو نے دھماکے کے فوراً بعد مقامی ٹیلی وژن کے ذریعے عوام سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے اس سانحے کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ماضی میں اس طرح کے واقعات کے بعد ہم نے قانون سازی کر کے نئے حفاظتی اقدامات کیے تھے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ان پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ ظاہر ہے کہ یہ حفاظتی اقدامات ناکام ہو گئے ہیں۔ ہمیں اس معاملے کی تہ تک پہنچنا ہو گا۔
ماسکو کے ہوائی اڈے پر ہوئے دھماکے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے رکن ولادیمیر مارکن کا کہنا ہے کہ حملہ آور مرد اور اکیلا تھا۔
’ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکہ ایک خودکش حملہ آور نے کیا ہے۔ اس کی شناخت بھی کر لی جائے گی۔ اصل توجہ اس نکتے پر مرکوز رکھی جائے گی کہ حملہ آور ہوائی اڈے کے اس مرکزی حصے تک پہنچنے میں کامیاب کیسے ہوا۔ ہوائی اڈے کے حفاظتی عملے نے اس روکنے کے لیے کیا کیا۔یہ بہت حساس اور سنگین معاملہ ہے۔‘
امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ میں روسی عوام کے لیے امریکی عوام کی طرف سے یکجہتی کا پیغام پہنچانا چاہتا ہوں۔ ہم روسی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ایسے دشمن کے خلاف لڑائی میں آپ کے ساتھ ہیں جو دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔‘
روسی دارالحکومت میں گزشتہ برس مارچ کے بعد یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ پچھلے سال ماسکو کے زیر زمین ریلوے سٹیشن میں ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں میں چالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری چیچن علیحدگی پسندوں نے قبول کر لی تھی جبکہ اس دھماکے کے بارے میں ابھی تک کسی کی جانب سے دعویٰ سامنے نہیں آیا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago