ایران: ممتازسنی عالم دین ملا محمدعزیزی انتقال کرگئے

کردستان(سنی آن لائن) دعوت واصلاح کے میدان میں ساٹھ برس تک بلاوقفہ قابل قدر خدمات سرانجام دینے والے ممتاز کردعالم دین ماموستا ملامحمدعزیزی قضائے الہی سے اتوار سولہ جنوری کو 80 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

مرحوم کاجسدخاکی سترہ جنوری 2011ء بروز سوموار کو آپ کے آبائی علاقہ ’’بانہ‘‘ میں ہزاروں علماء وطلباء اور شہریوں کی موجودگی میں سپردخاک کیاگیا۔
مرحوم ماموستا ملامحمد عزیزی 1930ء کو کردستان کی ایک بستی ’’بردہ رش‘‘ میں پیدا ہوئے جو ’’بانہ‘‘ شہر سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے۔ آپ کے والد ’’ملاعبدالقادر سماقانی‘‘ خطے کے نامور عالم دین تھے اور اپنی اولاد کو دینی تعلیم دلانے کی کوشش کرتے تھے۔
ماموستا ملامحمد عزیزی دینی تعلیم کے حصول سے فراغت کے بعد ’’بانہ‘‘ میں سرگرم ہوئے ۔ سینکڑوں تشنگانِ علم ومعرفت کو آپ نے اسلامی علوم کے سرچشموں سے سیراب کرایا۔ اس کے علاوہ آپ نے فارسی وکردی میں متعدد کتابیں اور رسالے لکھ کر معاشرے کو رہنمائی فراہم کی۔ مرحوم شیخ عزیزی نے اپنے علاقے میں بدعات وخرافات اور خلافِ شرع آداب ورسوم سے مقابلہ کرتے رہے اور عوام کو قرآن وسنت پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے رہے۔
چھ عشرے تک خالصانہ دینی خدمات سرانجام دینے کے بعد، مرحوم ملاعزیزی طویل علالت کے بعد 16-01-2011کو 80سال کی عمر میں اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔
’’سنی آن لائن‘‘ ٹیم اس عظیم دینی شخصیت کے سانحہ ارتحال پر آپ رح کے اہل خانہ، اعزہ واقارب اور بانہ کے اہل علم حلقوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالی آپ رحمہ اللہ کی مغفرت فرماکر انہیں علو درجات نصیب فرمائے۔ آمین
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago