Categories: افغانستان

کابل:خودکش حملے میں 17ہلاک

كابل(خبررساں ادارے) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس کے مطابق افغان اینٹلےجنس سروس کی اہلکاروں کی ایک بس پر خودکش حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

طالبان مزاحمت کاروں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح نوبجے وفاقی دارالحکومت کابل شہرکےوسط درالامان کےعلاقے میں دہمزنگ روڈکےقریب اینٹلےجنس سروس کی اہلکاروں کی بس پرجس میں تقریبا سینتالیس47افرادسوارتھے، بارودبھرےموٹرسائیکل سےحملہ کیا، جس سےگاڑی مکمل تباہ ہوئی اوراس میں سواراہلکاروں میں سے سترہ 17ہلاک جبکہ چودہ14زخمی ہوئيں۔
رپورٹ میں کہاگیاہےکہ موٹرسائيکل پرتیس کلوگرام دھماکہ خيزموادنصب کررکھاتھا۔
حکام کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے اپنی موٹرسائیکل بس سے ٹکرا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بس میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکار سوار تھے۔ انھوں نے بتایا کہ خودکش حملے میں مرنے والوں میں دو عام شہری بھی شامل ہیں جب کہ خفیہ ایجنسی کے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حملے کے نتیجے میں بس اور قریب میں موجود دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کی دی گئیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے وزرات داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے کی جگہ کے نزدیک افغان پارلیمنٹ، وزارتوں کے دفاتر اور غیر ملکی کمپنیوں کے دفاتر ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago