Categories: مشرق وسطی

غزہ میں اسرائیلی گولہ باری ایک شہری شہید، چار زخمی

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) قابض صہیونی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری کا سلسلہ  بدستور جاری ہے. منگل کے روز قابض فوج نے خان یونس میں توپخانے سے شدید گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شہری شہید اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں. زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.

فلسطینی محکمہ ایمرجنسی سروسز کے میڈیا ڈائریکٹر ادھم ابو سلیمہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو خصوصی گفتگو میں بتایا کہ قابض فوج کی گولہ باری سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے اور گولہ باری کے بعد زخمی حالت میں لائے گئے چار افراد کو ٹانگوں میں زخم آئے ہیں.
خیال رہے کہ منگل کو 22 سالہ حسن ابو روک کی شہادت کے بعد گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد تین ہو گئی ہے. ایک روز قبل قابض فوج نے اسی علاقے میں گولہ باری کر کے القدس بریگیڈ کے دو کارکن شہید کر دیے تھے.
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago