Categories: پاکستان

ایم کیو ایم کا کابینہ سےعلیحدگی کا اعلان

اسلام آباد(بی بی سی) حکمراں پیپلز پارٹی کی دوسری بڑی حلیف جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار ہارون رشید کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا پیر اور منگل کی رات بیک وقت لندن اور کراچی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے وفاقی کابینہ میں شامل ایم کیو ایم کے دو وزراء کو فوری طور پر مستعفی ہونے کے لیے کہا ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار اور بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وزیر بابر غوری اس وقت غیرملکی دورے پر ہیں اور واپسی پر استعفے دیں گے۔

ایم کیو ایم نے تاہم پارلیمان میں سرکاری بنچوں پر ہی بیٹھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی پر فیصلے کا اعلان کرتے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر وہ حکومتی اتحاد کا حصہ رہیں گے اور پارلیمان میں سرکاری بینچوں پر ہی بیٹھیں گے۔
ایم کیو ایم کی ناراضگی کی انتہاء سندھ کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے گزشتہ دنوں کے ایک متنازعہ بیان سے پہنچی ہے لیکن علیحدگی وہ مرکزی حکومت سے کر رہے ہیں۔ اس بابت وفاقی وزیر اطلاعات قمرالزماں کائرہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں کی شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ایم کیو ایم سے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago