Categories: افغانستان

قندھاردھماکے میں 18اہلکارہلاک ہوئے، طالبان

کابل/قندهار(ایجنسیاں) طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کل(پیر) کے روز قندھار میں ہونے والے کاربم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں کم از کم اٹھارہ پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

بیان میں آتاہے: “قندھارشہرکے وسط شہداءچوک کےقریب کابل بینک کے سامنےایسے وقت میں کاربم دھماکہ ہوا ،جب کٹھ پتلی ادارے کی پولیس اہلکارتنخواہیں وصول کرنےکی غرض لائن میں کھڑے تھے،جس میں اٹھارہ پولیس اہلکارآفسرسمیت ہلاک ہوئے اورساتھ ہی ایک امریکی فوجی گاڑی جس میں آفیسرآیاہواتھا اورچارپولیس کی گاڑیاں بھی جل کرخاکسترہوئيں۔”
واضح رہےکہ قندھارپولیس آئی جی، خان محمد نےبھی اٹھارہ پولیس اہلکاروں کے زخمی اورآٹھ کی گم ہونےکی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب صوبہ ہلمند کے اضلاع سنگین اور مارجہ میں بھی کم از کم چار امریکی ٹینک بارودی سرنگوں کی زدمیں آکر تباہ ہوئے۔
طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا ہے قندھار کے ضلع ژڑئی میں بم دھماکوں سےدس امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

2 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago