Categories: مشرق وسطی

غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں مزید2فلسطینی شہید

غزہ(آن لائن)اسرائیلی فوج نے جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 2فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے جبکہ حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل زوال کی جانب بڑھ رہا ہے اور فلسطین القدس، مسجد اقصیٰ، شہروں اور قصبوں کے ساتھ باقی رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اتوار کی صبح اسرائیلی فوج نے آپریشن کیا اسرائیلی فوجیوں کو گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل تھی ،ہیلی کاپٹرز نے علاقے میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 2فلسطینی شہید ہوگئے ،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے فلسطینی نوجوان اسلامک جہاد کے ارکان تھے جو جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔
ادھر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد الضیف نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈ آج زیادہ طاقتور اور مضبوط ہوچکا ہے اور انسان دشمن صیہونیوں کے خلاف جہاد و قتال کی بھرپور کارروائیاں کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔
القسام بریگیڈ کی ویب سائٹ پر شائع کردہ الضیف کے بیان میں فلسطینی قوم کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ اسرائیل 23 سال میں حماس کے زور کو نہ توڑ سکا،ہم اللہ کی مدد و نصرت کو ساتھ لیتے ہوئے یہ عہد کرتے ہیں کہ چاہے کتنا ہی عرصہ بیت جائے اور چاہیے کتنی ہی قربانیاں دینی پڑیں، اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔ الضیف نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تم زوال کی طرف بڑھ رہے ہو، فلسطین القدس، مسجد اقصی، شہروں اور قصبوں کے ساتھ باقی رہے گا۔
modiryat urdu

Recent Posts

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago

اسرائیل کا غزہ میں بےگھر افراد پر حملہ، ماں اور بچوں سمیت 6 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…

2 weeks ago

“کتاب و حکمت کی تعلیم” اور “معاشرے کی تزکیہ و اصلاح” رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں

قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…

2 weeks ago