Categories: پاکستان

امریکی سی آئی اے کے اسٹیشن چیف نے اسلام آباد چھوڑ دیا

پشاور(جنگ نیوز) پاکستان میں صف اول کے سی آئی اے آفیسر اوراسٹیشن چیف اسلام آباد سے واپس امریکا سدھار گئے،سی آئی اے کے اعلیٰ افسر مسٹرجوناتھن بنکس پاکستان میں ڈرون حملوں کے نگران تھے اور اسلام آباد میں ایک قبائلی شخصیت کریم خان نے ان کے خلاف ناجائز طور پر ڈرون حملوں کے ذریعے اس کے بیٹے اوربھائی کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا،اس حملے میں دیگر افراد بھی ڈرون حملے کی نذر ہوئے تھے۔

یہ مقدمہ وزیرستان کے باشندے کریم خان نے جو فی الوقت اسلام آباد میں ایک معزز قبائل کی حیثیت سے رہائش پذیر ہیں۔اپنے ایڈووکیٹ کے ذریعے درج کردیا تھا ان کی پاکستان سے فی الفور روانگی کے بارے میں ایڈووکیٹ مرزا شاہد اکبر کا موقف تھا کہ پولیس کی کسی متوقع کارروائی اور سپریم کورٹ کی جانب سے یکطرفہ متوقع فوری آرڈرز کے خوف سے آفیسر نے پاکستان سے چلے جانے ہی میں عافیت سمجھی کیونکہ اسلام آباد پولیس نے ان کے خلاف ایک فوجداری کرمینل ایف آئی آر کا اندراج کیا تھا.
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago