Categories: پاکستان

دینی جماعتیں تحفظ نامو س رسالت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق‘ تحریک کا اعلان

راولپنڈی (ثناءنیوز ) ملک کی تمام دینی جماعتوں نے ہر قیمت پر ناموس رسالت کے تحفظ کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہوئے اس حوالے سے منظم اور بھر پور تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھر پور مظاہرے ، ریلیاں اور ہڑتالوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مقصد کے لیے 7 رکنی ایکشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز کے لیے 15 دسمبر کو اسلام آباد میں دینی ،مذہبی اور سیاسی قیادت کا سر براہ اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس کا اعلان ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

اس امر کا اظہار جے یو پی کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے اتوار کو مقامی ہوٹل میں ملک کی تمام دینی جماعتوں اور دینی مدارس کے پانچوں بورڈز کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر منور حسن ، جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن، جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر ، تحریک اسلامی کے سر براہ علامہ سید ساجد علی نقوی، رویت ہلال کمیٹی کے سر براہ مفتی منیب الرحمن ،جے یو آئی ( س ) کے رہنما حامد الحق حقانی ، جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد اورمرکزی جماعت اہل سنت کے رہنما صاحبزادہ پیر عتیق الرحمن بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میںاتفاق رائے سے تحریک تحفظ ناموس رسالت کے قیام کا اعلان کیا گیا اور جے یو پی کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر کو اس کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ لیاقت بلوچ (جماعت اسلامی ) ، سکندر عباس گیلانی (تحریک اسلامی ) ،عبد الغفور حیدری (جے یو آئی ف )، عبد الرئوف فاروق (جے یو آئی س ) پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔
اجلاس میں یہ طے کیا گیا تحفظ ناموس رسالت کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی اور 15 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ سر براہ اجلاس میں حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ اس امر پر اتفاق کیا گیا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے ملک کے تمام مسالک و مکاتب اور 17 کروڑ عوام متحد و متفق ہیں اور اس حوالے سے جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔
اجلاس میں 30 نومبر کو کراچی میں ہونے والے اجلاس کی توثیق کے ساتھ فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔سربراہ اجلاس میں پوری قوم کو اتفاق و اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے‘ تحریک ناموس رسالت کی کامیابی کے لیے ملک کی تمام دینی و مذہبی مقتدر قوتوں نے خود کومنظم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
قبل ازیں اجلاس سے خطاب میں قائدین نے واضح کیا کہ تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں تبدیلی کی کوشش کی گئی تو موجودہ حکمران برسراقتدار نہیں رہ سکیں گے‘ قانون میں تبدیلی کی ممکنہ کوششوںکا راستہ روکنے کے لیے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ، ملین مارچ اور اسلام آباد کے گھیراﺅ و محاصرے کی تجاویز دی گئی ہیں ۔
جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قیادت اور امت ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے اپنے کردار کے حوالے سے بیدار ہے ۔ امت کو فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا اور تعصبات کو ابھارنا بھی عالمی ایجنڈا ہے ۔ عالم کفر اپنے داﺅ کھیل رہاہے ۔ ہم سب کے لیے نبی پاک صلى الله عليہ وسلم کی ذات ہی مرکز محبت ہے جب بھی امت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ امت اس مرکز پر یکجا ہو جاتی ہے ۔ یہی مرکز ہماری یکجہتی اور وحدت کا سبب ہے ۔
جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سید منور حسن نے کہا کہ اس نازک مرحلے میں دینی و مذہبی جماعتیں ہی قوم کی ترجمان بن کر سامنے آئی ہیں ۔ عوام دینی قوتوں کی پشت پر ہیں ۔ عوامی جذبات کی زور دار انداز میںترجمانی کی جاری ہے‘ انہوں نے کہا کہ یہ معاشرہ مذہبی ہے ۔ مہنگائی ، بے روزگاری کے خلاف جہاد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون میں تبدیلی کی حکومتی کوششیں محض اتفاقی اور حادثاتی نہیں بلکہ منظم انداز میں پیچھے سے ڈوریں ہلائی جا رہی ہیں‘ امریکی استعمار کے عالمی ایجنڈے کی پیروی کی جا رہی ہے ۔ امریکا طے کر چکا ہے کہ وہ پاکستان کے تمام قوانین کا جائزہ لے گا کسی ایک مورچے یا شعبے کی لڑائی نہیں ہے بلکہ پورے اسلامی تشخص کا معاملہ ہے ایک پلیٹ فارم سے متحدہ طورپر جدوجہد کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قوم مستقبل میں ایک بڑی تحریک کی منتظر ہے اور عوام اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ۔
اجلاس سے قاضی حسین احمد‘علامہ ساجد نقوی‘سینیٹرپروفیسرساجدمیر ‘ڈاکٹرابوالخیرزبیرودیگر نے بھی خطاب کیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago