Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں پر ادویات کے تجربات

مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطینیوں کو ستم اور انتقام کا نشانہ بنانا قابض اسرائیلی حکومت اور فوج کی شروع سے حکمت عملی رہی ہے. فلسطین کے ایک سابق حکومتی محقق برائے اسیران نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ایماء پر یہودی ادویہ ساز کمپنیوں کی نئی تیار کردہ ادویات کو سب سے پہلے تجربے کے طور پر فلسطینی قیدیوں  پر استعمال کیا جاتا ہے.

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت اسیران کے ایک سابق عہدیدار عبدالناصر فروا نہ نے بتایا ہے  اسرائیلی حکومت نے سرکاری طور پر ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنا رکھا ہے کہ وہ نئی تیار کردہ ادویات کو فلسطینی قیدیوں پر تجربات کے طور پر استعمال کریں گی، چنانچہ حکومتی اجازت سے صہیونی ادویہ ساز کمپنیاں اپنے نئی ادویات کے 15 فیصد تجربات اسرائیلی جیلوں میں مقید فلسطینیوں پر کرتی ہیں.
عبدالناصر کا مزید کہنا ہے کئی ادویات نہایت خطرناک اور مہلک بھی شامل ہوتی  ہیں جن کے موثر ہونے یا نہ ہونے کے ابتدائی تجربات فلسطینی قیدیوں پر کیے جاتے ہیں. ناصر فروانہ نے یہ انکشاف پیر کو القدس میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ادویہ ساز کمپنیوں کی ادویات کے فلسطینیوں پر استعمال سے قیدیوں کی صحت پر نہایت مضر اثرا ت مرتب ہوئے ہیں. غیر معیاری اور مضر صحت ادویہ کے استعمال سے گذشتہ کچھ عرصے میں تقریبا 1500 قیدیوں کوعلاج کے لئے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے. یہ تمام قیدی اسرائیلی کمپنیوں کی فراہم کردہ مضر اور غیر معیاری ادویات کے تجربات کا نشانہ بنے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت دانستہ طور پر فلسطینی قیدیوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور اس سلسلے میں جانوروں پر استعمال کی جانے والی ادویات کے تجربات بھی قیدیوں سے کیے جاتے ہیں. اس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جنگی جانوروں سے بھی بدتر سلوک کر رہی ہے.
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

7 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago