Categories: مشرق وسطی

مصری انتخابات کا دوسرا مرحلہ، اخوان اور الوفد کا بائیکاٹ

قاہرہ (خبرایجنسیاں) مصر میں پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اتوار کے روز منعقد ہو رہا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں اخوان المسلمون اور الوفد نے پہلے مرحلے میں ناکامی اور حکومتی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسرے مرحلے میں ملک کے 166 اضلاع میں پارلیمنٹ کی 283 نشتوں کے لئے ووٹنگ ہو گی۔ دوسرے مرحلے کی نگرانی کے لئے 1494 ججوں اور سول سوسائٹی کے چھے ہزار ارکان پر مشتمل عملہ خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انتخابات کی کوریج کے لئے 490 غیر ملکی صحافی مصر آئے ہیں۔ اس میں حکومتی جماعت این ڈی پی کے 386، سوسائٹی پارٹی کے چھے، اسلام اور جمہوری پارٹیوں کے ایک ایک جبکہ 163 آزاد امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔
گذشتہ بدھ کو مرکزی الیکشن کیمشن نے پارلیمانی انتخاب کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق این ڈی پی نے 209، آزاد امیدواروں نے 7 اور حزب مخالف نے پانچ نشتوں پر کامیابی حاصل کی۔
جمعہ کے روز انتخابی مہم چلانے کے لئے دی گئی مہلت ختم ہو گئی تھی۔ مصری وزیر اطلاعات انس الفقی نے مہلت ختم ہونے کے بعد کسی قسم کی تشہیری مہم کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
الیکشن کمشنر کے مشیر عبد العزیز معر نے مصر کے اہل ووٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات میں اپنا ووٹ دستوری فریضہ سمجھ کر ڈالیں تاکہ اس کے نتائج عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی ترجمانی کر سکیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago