Categories: پاکستان

تربت کے علاقے مندبلو میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

کوئٹہ (جنگ نيوز) تربت کے علاقے مند بلو میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے بس اسٹینڈ پر کھڑے 5 افراد کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں اور زخمیوں کا تعلق لاہور، فیصل آباد کے علاقوں سے ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مرنے والے اور زخمی ایران سے واپس آئے تھے اور کراچی جانے کیلئے بس اسٹینڈ پر انتظار کررہے تھے مزید تفتیش مقامی لیویز کررہی ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کو مند بلو کے بس اسٹینڈ پر ایران سے آنیوالے افراد کراچی جانے والی بس کے انتظار میں کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سکندر، ذوالفقار، نعیم، ندیم اور خلیل کوموقع پر ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ سے محمد وسیم اور خلیل شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر مرنے والوں کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے اسپتال بھجوادیا ہے۔
آن لائن کے مطابق تحصیلدار مند محمد رفیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ فائرنگ سے ہلاک اورزخمی ہونے والے غیرقانونی طورپر ایران گئے تھے اور اتوار کو ایران سے واپس پاکستان میں داخل ہوئے تھے جو مند اڈے میں کوچ کی ٹکٹیں لے کر گاڑی کاانتظار کررہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پرفائرنگ کردی. انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے زخمیوں کے خلاف غیرقانونی طورپر ایرانی بارڈر پار کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago