Categories: مشرق وسطی

حجاج کی سہولت کیلئے ٹرین سروس شروع کردی گئی

منیٰ(جنگ نیوز) حجاج کی سہولت کے لئے ٹرین سروس شروع کردی گئی، جدید طرز کے ریلوے اسٹیشن کی تعمیر اور منصو بے پر12ارب ریال خرچ ہوئے ہیں۔

منیٰ سے جیو نیوز کے نمائندے شاہ نعیم کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اس سال ٹرین سروس سے استفادہ کر سکیں گے۔مناسک حج کی ادئیگی کے دوران مشاعر مقدسہ آمدو رفت میں حجاج کرام کو غیر معمولی سہولتیں حاصل ہوں گی۔
12ارب ریال کی لاگت سے میٹرو ریلوے نظام کے قیام سے مونو ریل کے ذریعے اس سال صرف مقامی اور جی سی سی ممالک کے ایک لاکھ 75ہزار حاجی سفر کر سکیں گے جبکہ آئندہ سال 5لاکھ حاجیوں کو ٹرین کے سفر کی سہولت مہیا ہو سکے گی۔
مونو ریل چلانے کیلئے کنکریٹ کے ستونوں پر سطح زمین سے 10میٹر کی بلندی پر18کلو میٹر طویل دو رویہ پٹری بچھائی گئی ہے جبکہ منیٰ ،عرفات اور مزدلفہ کے درمیان 9ریلوے اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ، یہ تمام نظام الیکٹرانک ہیں ۔
منصوبے کے تکمیل کے بعدباقاعد ہ افتتاح اعلیٰ حج کمیٹی کے سربراہ اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کیا۔ ٹرین منصوبے کی ٹکٹوں کے فروخت سے 61ملین ریال کی آمدنی کی متوقع ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

5 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago