Categories: مشرق وسطی

کربلا : کار بم دھماکہ، 10زائرین ہلاک

کربلا(خبر ايجنسياں)عراق کے شہر کربلا میں ہونے کار بم دھماکے میں دس سے زائد زائرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ شہر کے جنوبی علاقے میں ہوا ہے۔

کربلاصوبے کی کونسل کے سربراہ محمد الموساوی کا کہنا تھا کہ حملے میں ایرانی زائرین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔عراقی صوبائی حکام کیمطابق کربلا میں ہونے والا کار دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنی گئی اورانسانی اعضا بھی دور جاگرے۔
صوبائی کونسل کیسربراہ محمد الموسوی نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت نازک ہے۔ اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ ہفتے ہی عراقی دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے ہونے والے ایک درجن بم دھماکوں میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔اس سے دو روز قبل ہی بغداد میں ایک کیتھولک چرچ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کی کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز اور مسلح اشخاص کے مابین تصادم میں 52 افراد ہلاک ہو گئے تھے.
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago