Categories: مشرق وسطی

القاعدہ یمنی ونگ نے امریکی کارگو طیارہ کریش کرنیکی ذمے داری قبول کرلی

صنعاء(جنگ نیوز) القاعدہ کے یمنی ونگ نے پارسل بم شکاگو بھجوانے کی ناکام کوشش اور دبئی میں امریکی کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کے کریش کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے امریکا کیخلاف مزید کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

ویب سائٹ پیغام میں القاعدہ کی یمنی تنظیم نے صدر اوباما کو مخاطب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک سال میں تین بار امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکا کے اتحادیوں کیخلاف بھی کارروائیاں کرینگے۔پیغام میں القاعدہ نے پارسل بم سازش ناکام بنانے میں مدد پر سعودی عرب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایااور تین ستمبر کو دبئی میں امریکی پارسل ڈلیوری فرم کے طیارے کے کریش کی ذمہ داری بھی قبول کی۔
اُدھر یمنی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم الوزیر کا کہنا ہے کہ ملک سے باہر بھیجے جانے والے تمام کارگو کی چیکنگ عالمی معیار کے مطابق کی جاتی ہے اور دھماکا خیز مواد چیک کرنے والی مشینوں کے علاوہ پارسلز کی دیگر طریقوں سے بھی جانچ پڑتال ہوتی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago