Categories: پاکستان

میرانشاہ میں 3 ڈرون حملے، 15 افراد جاں بحق

میران شاہ(آن لائن) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی چند گھنٹوں میں 3 مختلف میزائل حملوں میں 5 ازبک باشندوں سمیت 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

پے در پے میزائل حملوں کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ رواں ماہ میں حملوں کی تعداد 4 ہو گئی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی مطابق بدھ کی شام امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے علاقے قطب خیل میں 2 گاڑیوں پر 2 میزائل داغے جس کے باعث گاڑی میں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ انٹیلی جنس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کاتعلق ازبکستان سے ہے ۔
امریکی جاسوس طیارے نے میران شاہ پر حملے کے چند گھنٹے بعد ہی شمالی وزیر ستان کی تحصیل میر علی کے علاقے اسوخیل میں ایک اور گاڑی پر 4 میزائل داغے جس سے گاڑی میں سوار7 افرادشہید ہو گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ‘ سرکاری ذرائع کے مطابق میر علی میں ہونے والے حملے میں 4 افرادجاں بحق ہوئے ۔
میر علی میں ہونے والے حملے کی امدادی کارروائیاں ابھی جاری تھیں کہ اسی دوران امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں 3 میزائل داغے جس کے باعث 3 افراد شہید ہوئے ۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب امریکی جاسوس طیاروں کے پے در پے حملوں کے بعد شمالی وزیر ستان کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیاجبکہ طیاروں کی پروازیں جاری تھیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago