دارالعلوم زاہدان کے استاد کی اغوانما گرفتاری

زاہدان(سنی آن لائن) ایران میں اہل سنت برادری پر دن بہ دن بڑھتے ہوئے دباو کا تسلسل، دارالعلوم زاہدان (بلوچستان، ایران) کے استاد حافظ اسماعیل ملازہی کل صبح گرفتار ہوئے۔

’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق حافظ اسماعیل ملازئی ولد حافظ محمداسلام، خطیب اہل سنت زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اسماعیل زئی کے داماد ہیں جنہیں سوموار یکم نومبر کی صبح زاہدان سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کرنے والے بظاہر سیکورٹی ایجنسی (وزارت اطلاعات) کے اہلکار تھے جو سادہ لباس میں ملبوس تھے۔
کہاجاتاہے حافظ اسماعیل کو کسی روڈ سے اٹھاکر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے موصوف کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے ذاتی کمپیوٹر کو اپنے ساتھ لے گئے۔
یاد رہے اس سے قبل حاجی عبدالرحیم شہ بخش جو مولانا عبدالحمید کے داماد ہیں، تہران میں عدالت طلبی کے بعد گرفتارہوئے تھے۔ موصوف تاحال قید میں ہیں۔
مبصرین کاخیال ہے ان بلاجواز گرفتاریوں اور عدالت طلبیوں کا مقصد اہل سنت برادری کی قیادت پر سیاسی دباو ڈالنا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago