’’سنی آن لائن‘‘ بدخواہوں کے نشانے پر

رپورٹ (سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کی آفیشل ویب سائٹ ’’سنی آن لائن‘‘ گزشتہ کئی سالوں سے اعتدال کی راہ اپنا تے ہوئے ثقافتی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ یہ ویب سائٹ کئی مرتبہ فلٹرنگ اور نامعلوم ہیکروں کے حملوں کی زد میں آچکی ہے۔ الحمدللہ یہ تخریبی حرکتیں ’’سنی آن لائن‘‘ کو ابلاغیاتی سرگرمیوں سے باز رکھنے میں ناکام رہی ہیں۔

گزشتہ ایک سال سے جب معروف سنی ویب سائٹ ’’سنی آن لائن‘‘ نے اپنی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دنیا کی چار معروف اور بڑی زبانوں ( فارسی، عربی، اردو، انگریزی) میں وزٹرز کو معلومات فراہم کیں تو نیٹ کی دنیا میں سرگرم تخریب کاروں اور تنگ نظر ہیکروں کے حملوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا۔ چنانچہ جمعرات سات اکتوبر کو RSA AFCC کی جانب سے ایک میل آئی کہ انہیں متعدد مجہول ناموں سے درخواستیں موصول ہوئیں ہیں کہ سنی آن لائن کو ’’فشنگ ویب سائٹس‘‘ اور ’’مالی جعل سازی‘‘ میں ملوث (!!) سائٹوں کے لسٹ میں قرار دیا جائے۔ بدقسمتی سے کئی گھنٹوں تک بعض براؤزر پر یہی پیغام آتا رہا اورصارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بعض عناصر کے لیے ’’سنی آن لائن‘‘ کی ایران میں فلٹرنگ ناکافی ہے اور مزید رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے فریب کاری ومکاری سے اس قانونی اور رجسٹرڈ ویب سائٹ تک رسائی کو مشکل بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
RSA اور انٹرنیٹ کی دنیا میں معروف کمپنی HIC کی فائنل رپورٹ کے مطابق جعلی درخواستیں اور ہٹ کرنے کی کوششیں ایران سے ہوئی ہیں۔ RSA انسٹیٹیوشن کی کاوشوں اور درخواستوں کے جعلی ہونے پر یقین کے بعد اب ویب سائٹ معمول کی حالت پر آچکی ہے۔
ایرانی اہل سنت کی آفیشل ویب سائٹ ایران کے متعلقہ محکموں (وزارت ثقافت ونشریات و۔۔۔) میں رجسٹرڈ ہے، اس کے باوجود کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر حکومت ایران کی ایماء پراسے فلٹر کرکے عام صارفین کی پہنچ سے دور رکھی جاتی ہے۔
اب سنی آن لائن سے استفادہ کرنے والے حضرات وخواتین بغیر کسی خلل کے ویب سائٹ کا وزٹ کرسکتے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago