Categories: پاکستان

پاکستانی حکومت بلوچ کارکنوں کے قتل کی تفتیش کرے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن(ايجنسياں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پچھلے چار ماہ کے دوران صوبہ بلوچستان میں 40سے زائد رہنماؤں اور سرگرم سیاسی  کارکنوں  کے خلاف تشدد اور ہلاکتوں کے معاملے کی تفتیش کرائے۔

گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں انسانی حقوق کے گرو پ نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سرگرم کارکن، سیاستدان اور طالب علم رہنما شامل ہیں جنہیں اغوا اور زبردستی گرفتارکیا گیا اور ذہنی اذیت کا ہدف بنایا گیا۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی حکومت کے لیے ضروری ہے کہ ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کی طرف سے عائد کردہ الزامات پر تفتیش  کرے۔انسانی حقوق کے گروپ نے کہا کہ ہلاکتوں اور لاپتہ ہونے کے واقعات سے بلوچستان میں سیاسی تناؤ بڑھا ہے اور نتیجے میں بلوچ مسلح گروپوں کی طرف سے بدلہ لینے کی کارروائیاں سامنے آئی ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago