Categories: رپورٹس

4صدور سمیت متعدد نامور شخصیات کو قبول اسلام کی سعادت ملی

لاہور (رپورٹ: جنگ نیوز) سابق برطانوی وزیر ٹونی بلیئر کی سالی نورین بوتھ تاریخ میں اسلام قبول کرنے کی پہلی مثال نہیں ہیں بلکہ لورین سے قبل متعدد نامور شخصیات قبول اسلام کی سعادت حاصل کر چکی ہیں.

پرانا مذہب ترک کرکے نیا مذہب اختیار کرنیوالوں میں 4 صدور بھی شامل ہیں ، تاہم ان میں سے دو صدور اپنے اپنے سیاسی مقاصد اور مصلحتوں کے تحت اسلام سے منحرف ہو گئے۔
قازقستان کے موجودہ صدر نور سلطان نذر بائیوف اور گبون کے صدر عمر بونگھ کے قبول اسلام سے گبون میں تیزی سے اسلام پھیلا۔ ارجنٹائن کے سابق صدر کارلوس مینم کی پرورش بطور مسلمان ہوئی ، تاہم وہ اپنے سیاسی مقاصد کی و جہ سے مسیحی بن گئے۔اسی طرح بینن کے صدر میتھیو بھی اپنی سیاسی مصلحتوں کے تحت اسلام قبول کرنے کے بعد منحرف ہوگئے۔
اسلام قبول کرنیوالی دیگر عالمی شہرت یافتہ شخصیات میں ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن محمد علی کلے ، مائیک ٹائی سن (مالک عبدالعزیز) شامل ہیں ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی دوسری اہلیہ رتن پٹیٹ نے بھی زرتش مذہب ترک کرکے اسلام قبول کر لیا۔پاکستانی کرکٹ اسٹار محمد یوسف (پہلے یوسف یوحنا) نے 2005ء ،طالبان کی قید سے رہائی پانے والی برطانوی خاتون صحافی ایوان رڈلے نے 2003ء میں اسلام قبول کیا۔
1930ء کی دہائی میں معروف شاعر فیض احمد فیض سے شادی کرنے کے بعد ان کی اہلیہ ایلس فیض نے بھی اسلام قبول کیا۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان بھی مسلمان ہو گئیں۔بھارتی اداکاروں سیف علی خان ، سوہا علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان سے شادی کے بعد مسلمان ہو گئیں۔
بھارت کی سپر فلم اسٹار دیویا بھارتی (اسلامی نام ثناء) نے پروڈیوسر ساجد سے شادی کے بعد 20 مئی 1992ء کو اسلام قبول کر لیا،1993ء میں دیویا بھارتی کی موت آج بھی ایک اسرار ہے ۔
معروف بھارتی گلوکار کشور کمار (عبدالکریم )بھی بالی وڈ کی اسٹار مدھو بالا سے شادی کے بعد 1960ء میں مسلمان ہو گئے ۔ مدھو بالا مسلمان تھیں اور ان کا نام ممتاز بیگم جہان دہلوی تھا ۔آسکر ایوارڈ یافتہ نامور بھارتی موسیقار اے آر رحمن (اللہ رکھا رحمن) بھی 1989ء میں ہندو مت ترک کرکے حلقہ بگوش اسلام ہوئے، اے آر رحمن کی والدہ کا تعلق مسلمان گھرانے سے تھا ۔
modiryat urdu

Recent Posts

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago

اسرائیل کا غزہ میں بےگھر افراد پر حملہ، ماں اور بچوں سمیت 6 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…

2 weeks ago

“کتاب و حکمت کی تعلیم” اور “معاشرے کی تزکیہ و اصلاح” رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں

قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…

2 weeks ago