ذیعقدہ کی برکات سے استفادہ

ذیقعدہ اسلامی سال کا گیارھواں مہینہ ہے۔ یہ بڑا مبارک اور حرمت والا مہینہ ہے ‘ اس مہینے میں عرب جنگ کو ترک کر دیتے تھے اور اپنے گھروں میں بیٹھے رہتے تھے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے کہ ذیقعدہ کا مہینہ بہت بزرگی والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عبادت بہت افضل ہے۔

ذی قعدہ کا چاند
جب ذیقعدہ کا چاند دیکھے تو یہ کہے:۔
اَللّٰھُمَّ ھٰذَا الشَّھرُ اَوَّلُ مِن شَھرِ الحَرَامِ وَ اَو سَطُھَا مِن شُھُورِحَجِّ بَیتِکَ الحَرَامِ فَاغفِر لَنَا جَمِیعَ المَعَاصِی وَالاٰثَامِ وَلَا تُوَ ا خِذنَا بِالنَّواصِی وَالاَقدَامِ یَا ذَاالجَلاَلِ وَالاِکرَامِ

پہلی شب
اس مہینے کی پہلی شب کو چاہیے کہ تیس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ زلزال پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد ایک مرتبہ سورہ نباءیعنی عم یتساءلون پڑھے۔اس کے علاوہ جو کوئی ذیقعدہ کی پہلی شب نماز عشاءکے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تئیس تئیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ نماز کے بعد نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے اور خلوص دل سے توبہ کرے تو انشاءاللہ تعا لیٰ ا س کی توبہ قبول ہو گی اور اللہ تعالیٰ اس کو بخش دینگے۔

نفلی روزہ
جو کوئی ذیقعدہ کے مہینہ میں کسی بھی دن نفلی روزہ رکھے گا تو بفضل باری تعالیٰ اسے عمرے کا ثواب عطا ہو گا اگر کوئی سوموار کو روزہ رکھے تو ثوابِ عظیم حاصل ہو گا۔

جمعہ کے نوافل
ذیقعدہ کے مہینے میں چاہیے کہ ہر جمعہ کے دن نمازِ جمعہ کے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اکیس اکیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ حج و عمرہ کا ثواب حاصل ہو گا۔

دورکعت نفل
ذیقعدہ کے مہینے کی ہر شب کو نماز عشاءکے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے اِنشاءاللہ تعالیٰ ہر رات عمرہ کی عبادت کا ثواب حاصل ہوگا۔

ترقی درجات کےلئے
جو کوئی چاہے کہ بارگاہ الٰہی میں اس کا درجہ بلند ہو جائے‘ اللہ تعالیٰ اس پر اپنا خصوصی فضل و کرم نازل فرمائے تو اُسے چاہیے کہ وہ ذیقعدہ کے مہینہ کی نو تاریخ کی شب نماز عشاءکے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ مزمل پڑھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد تین مرتبہ سورہ یٰسین پڑھے۔

جمعرات کی شب
ذی قعدہ کے مہینے میں جو کوئی ہر جمعرات کی شب سو رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد دس دس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو بفضلِ باری تعالیٰ اسے ثوابِ عظیم حاصل ہوگا۔

آخری دن
جو کوئی ذیقعدہ کے مہینہ کی آخری تاریخ کو چاشت کے وقت دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین سو مرتبہ سورة القدر پڑھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد گیارہ مرتبہ یہ درود پاک پڑھے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِ نَا وَمَولانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ اٰلِ سَیِّدِنَا وَ مَولانَا مُحَمَّدٍ مَعدَنِ الجُودِ وَالکَرَمِ وَ اَصحَابِہ وَ بَارِک وَسَلِّم
اس کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اور سجدے میں جا کر اللہ تعالیٰ سے جو بھی جائز دعا مانگے گا انشاءاللہ تعالیٰ قبول ہو گی۔

(بہ شکریہ ماہنامہ عبقرى)

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

3 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

3 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago