Categories: پاکستان

کراچی:گذشتہ دو روز کے دوران پرتشدد واقعات،37افرادجاں بحق

کراچی(جنگ نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دو روز کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 37افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں.

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کوامن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے،جبکہ پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ اور ہنگامہ آرائی کے شعبے میں میں 65سے زائد افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق الصبح کورنگی ٹاؤن سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی،رات گئے پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں صرف ایک گھنٹے کے دوران6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لانڈھی کے علاقے بابر مارکیٹ میں ہوٹل اور قالین کی دکان پر فائرنگ سے3 افراد جاں بحق ہوگئے۔جبکہ لانڈھی کے علاقے یوسف گوٹھ میں بھی ایک شخص کی لاش ملی،جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔
یونیورسٹی روڈ، ابولحسن اصفہانی روڈ پر مسکن چورنگی، کیماڑی اور قضبہ موڑ پر چار افراد جاں بحق ہوئے، اسی دوران11 زخمی افراد کو بھی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے مختلف اسپتالوں میں لایا گیا۔دوسری جانب پولیس اور رینجرز نے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے شہر میں اسنیپ چیکنگ اور گشت بڑھا دیا ہے۔ جبکہ صوبائی وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی ہدایت پر چائے اور کھانے کے ہوٹلوں پر بھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔
گذشتہ روز لیاری میں رینجرز کے چھاپوں کے بعد مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی تھی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا،جس کے بعد رینجرز اہلکار علاقے سے واپس آگئے تھے،رات بھر شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

10 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago