Categories: مشرق وسطی

دمشق میں حماس کی میزبانی میں 11 فلسطینی جماعتوں کا اجلاس

دمشق(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطین کی ایک درجن کے قریب سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا شام کے صدر مقام دمشق میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کے دفتر می اہم اجلاس ہوا. اجلاس میں فلسطین کی موجودہ داخلی صورت حال بالخصوص فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت اور اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات کے بعد عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا جائزہ لیا گیا.

دمشق میں ہوئے بدھ کے روز کے اجلاس میں 11 نمائندہ فلسطینی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی. اس موقع پرغزہ پر اسرائیل کی تازہ بمباری، مغربی کنارے میں غیرقانونی اور ناجائز یہودی بستیوں کی تعمیر، بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور یہودیت کے فروغ، اسلامی مقدسات پر صہیونیوں کے حملوں فلسطینیوں کی اراضی پر اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت کی گئی.
اجلاس کے بعد جاری ایک مشترکہ اعلامیے میں ایک درجن فلسطینی تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی کے قابض اسرائیل کے ساتھ جاری نام نہاد امن مذاکرات کو مسترد کر دیا گیا. بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات امریکی اور مغربی ایجنڈے کے تحت ہو رہے ہیں. ان کا مقصد اسرائیل کو فلسطین میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر عالمی سطح پر لاحق تنہائی سے نکالنا ہے.
فلسطینی تنظیموں نے گذشتہ ہفتے حماس اور فتح کی قیادت کی دمشق میں ہونے والی ملاقات اور مفاہمت کوششوں پراعتماد کا اظہار کیا. بیان میں فتح پر زوردیا گیا کہ وہ ملک میں مفاہمت کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں تیز کرے.
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago