سری نگر: 64 دن سے مساجد مکمل بند، 8 ویں ہفتے بھی نماز جمعہ ادا نہیں ہوسکی

رپورٹ (جنگ نیوز) 39 رکنی بھارتی پارلیمانی وفد کی مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے سرینگر میں گھروں پر نظربند اہم رہنماوٴں سے 20 ستمبر کو ہونے والی ملاقاتوں اور اس دوران انہیں وادی سے جلد کرفیو اٹھانے کی یقین دہانی کے بعد سری نگر میں 64 دن سے مساجد مکمل بند ہیں۔ جامع مسجد سری نگر سمیت دیگر اہم مقامات پر آٹھویں ہفتے بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی جبکہ کرفیو کے دوران مائیک پر اذان پر بھی پابندی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے جو اپنے گھر پر نظر بند ہیں نے جمعہ کو موبائل فون پر جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہماری سیاسی آزادی کے ساتھ ساتھ اب مذہبی آزادی بھی سلب کرلی ہے۔ بھارتی پارلیمانی وفد کی یقین دہانیوں کے باوجود کرفیو ختم نہیں کیا گیا تاہم کشمیریوں کو ان ہتھکنڈوں سے جھکایا نہیں جاسکتا، ہمارے حوصلے بلند ہیں۔
سید علی گیلانی جہاں مسجد میں خطبہ دیتے ہیں وہاں بھی 7 ہفتے سے نماز جمعہ نہیں ہوسکی ہے۔ مولانا عباس انصاری سجاد آباد کی مرکزی مسجد اثناء عشری میں نماز جمعہ دوماہ سے نہیں ہوئی ہے جبکہ میر واعظ عمر فاروق جامع مسجد سری نگر میں 8 ہفتوں سے نماز نہیں پڑھا سکے ہیں۔
سری نگر کی مساجد 64 روز سے مکمل بند ہیں۔ جمعہ کو حضرت بل میں چند بزرگ کشمیری نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آئے تھے جنہیں سی آر پی ایف نے باہر نکال دیا جبکہ بھارتی فورسز نے باہر آنے والے لوگوں کو نماز جمعہ پڑھنے سے روک دیا۔سوپور، کپواڑہ، ہند واڑہ، ڈوڈا اور اننت ناگ اور کشت واڑمیں بھارتی فورسز نے اذان جمعہ بھی دینے میں رکاوٹ پیدا کی۔
میر واعظم مولوی محمد عمر فاروق نے نظربندی میں ان ملاقاتوں کے بارے میں بتایاکہ دروازے پر آئے مہمان کو واپس نہیں ہونا چاہئے لیکن بھارتی ملاقاتی وفد رسمی طور سے آئے تھے اس لئے کہ انہیں یہ دکھانا تھا کہ بھارت کشمیریوں سے رابطے رکھنا چاہتا ہے لیکن وفد نے کہا تھا کہ ہم پارلیمانی لوگ ہیں ہم آئین کے دائرے میں کشمیر پر بات کریں گے جبکہ کشمیر کا معاملہ اور مسئلہ آئینی نہیں ہے کشمیر پر بھارت کا قبضہ ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago