Categories: مشرق وسطی

انتہاء پسند یہودیوں کی جانب سے قرآنی نسخوں کی بے حرمتی

مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین) مقبوضہ بیت المقدس میں انتہاء پسند یہودیوں نے اپنی گستاخانہ سرشت کے ہاتھوں مجبور ہوکر شاہراہ یافا کے وسط میں قرآنی صفحات پھاڑنے کے بعد انہیں پیروں تلے روندا۔ شدت پسند یہودیوں نے قرآن کے بکھرے صفحات جمع کرنے والے فلسطینی سے بھی توہین آمیز سلوک کیا.

بیت المقدس کی کالونی واد الجوز کے رہائشی اور بیت لحم یونیورسٹی کے طالب علم محمد منیر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ یافا روڈ پر انتہاء پسند یہودیوں کے ہاتھوں قرآن کی بے حرمتی کے اس واقعے کے چشم دید گواہ ہیں، وہ اپنے کسی کام سے واپس گھر آ رہے تھے کہ رستے میں یہ دلدوز واقعہ دیکھنے کو ملا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سڑک پر سے گزرتے ہوئے میری نگاہ ان اوراق پر پڑی پہلے تو میں نے سوچا کہ یہ کوئی عام اوراق یا توراہ کے صفحات ہیں، تاہم بعد میں جب غور کیا تو معلوم ہوا کہ وہ قرآن کریم کے مقدس اوراق تھے اور لوگ دنیا کی اس مقدس ترین کتاب کے صفحات کو پیروں تلے روند کر گزر رہے تھے۔
منیر نے فی الفور سڑک پر بکھرے ان اوراق کو جمع کرنا شروع کر دیا، قرآن کو بے حرمتی سے بچانے کے اس عمل کے دوران انتہاء پسند یہودیوں نے انہیں گالیاں دینا شروع کر دی، راستے سے گذرنے والے غاصب یہودی مسافر بھی مغلظات بکتے رہے۔
منیر نے بتایا کہ میں کتاب اللہ کے تمام مقدس اوراق ابھی جمع ہی کر پایا تھا کہ ایک انتہاء پسند یہودی آگے بڑھا اور مجھے زور دار لات رسید کر دی۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago