Categories: افغانستان

افغان جنگ پہلے سے زیادہ مشکل ہو گئی ہے ،پیٹریاس کا اعتراف

کابل(ايجنسياں) افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے تسلیم کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی قابل تعریف ہے ۔

ڈیوڈ پیٹریاس نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے سٹرٹیجک فوکس کو افغانستان سے پاکستان منتقل کئے جانے کے بیان پر کہا کہ امریکہ اس بات کو سمجھتا ہے اور اس بارے میں افغانستان سے بھی بات چیت کی ہے افغانستان میں نو سالہ جنگی مہم اپنے آخری مرحلے میں ہے طالبان کی جانب سے حملوں میں اضافہ طالبان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے ۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ طالبان افغانستان کے اندر اور باہر کی پناہ گاہوں میں دوبارہ متحد ہوئے ہیں ۔
پیٹریاس نے کہا کہ طالبان سے جنگ اب پہلے سے زیادہ مشکل ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طالبان کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے افغان حکومت کی تشویش جائز ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان میں کنٹرول کئے جانے والے شدت پسندوں کے حوالے سے افغان صدر حامد کرزئی اور قومی سلامتی کے مشیر کی تشویش جائز ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران شدت پسندوں کے خلاف موثر کارروائی کی ہے.
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago