بہترین سحری:
بہترین سحری یہ ہے کہ روزانہ صبح سحری کا وقت ختم ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے اٹھے، اٹھتے ہی وضو کرے اور لکھا ہوا کوئی مشروب پی لے۔ تہجد کے نوافل پڑھے، تقریباً پانچ منٹ چہل قدمی کرکے کھانا کھائے، کھانے میں کوشش ہو کہ سالن کم سے کم کھائے، دودھ دہی کی بنی ہوئی نمکین پتلی لسی استعمال کریں کیونکہ میٹھی لسی سے پیاس اور بھوک لگتی ہے اور نمکین سے پیاس کم لگتی ہے۔ دودھ اور مکھن زیادہ سے زیادہ استعمال کریں مکھن تاثیر کے اعتبار سے ٹھنڈا ہے اور جسم کو تر رکھتا ہے۔
افطاری میں فروٹ ضرور ہوں چاہے تھوڑے ہوں، دودھ کی پتلی لسی بنالیں اور ذائقہ کیلئے روح افزا، جام شیریں وغیرہ ڈال لیں۔ روزہ کھجور سے افطار کریں کم سے کم پانچ دانہ کھجور ضرور کھائیں۔ اس دوران ایک گلاس دودھ کی لسی کا پی لیں تھوڑا سا فروٹ لے لیں اور تقریباً دو یا تین گلاس دودھ نوش فرمائیں۔ بعض روزہ دار سارا دن صبر کرتے ہیں اور اس وقت ان سے صبر نہیں ہوتا اور جو کچھ دستر خوان پر ہوتا ہے سب کچھ کھاجاتے ہیں جس سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ بعض حضرات کو دودھ بدہضمی کرجاتا ہے ان سے گزارش ہے کہ دودھ ابالتے وقت دودھ میں دارچینی یا سونف ڈالنے سے دودھ بد ہضمی نہیں کرتا یا پھر دودھ میں سوڈا واٹر ملا کر پیئیں اور کچھ دیر چہل قدمی کریں اور سوجائیں۔
ایک گزارش یہ ہے کہ دودھ سوڈا ہو یا دودھ کی سادہ لسی یا کوئی مشروب ہو یا سادہ پانی ہونا رمل ٹھنڈا رکھیں حد سے زیادہ ٹھنڈا نہ ہو زیادہ ٹھنڈا پینے سے خون کی جو بال کی طرح باریک رگیں ہوتی ہیں بند ہوجاتی ہیں جس سے خون گاٹھا ہوجاتا ہے اور جسم کے ہر حصے میں خون کی سپلائی نہیں ہوپاتی اور جسم کے مختلف حصوں میں درد شروع ہوجاتا ہے اور انسان طرح طرح کے امراض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔
رمضان میں افطاری کے وقت حسب منشا لیموں کی سکنجین ضرور پئین جس میں نمک ڈالا ہوا ہو کیونکہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی ہوجاتی ہے جس وجہ سے ہڈیوں میں کیلشم بھی کم ہونے لگتا ہے لیموں اور نمک کی سکنجبین، کیلشیم اور نمکیات کی کمی کو پورا کرتی ہے اور وافر مقدار میں مہیا کرتی ہے اور جسم کو چست رکھتی ہے۔
بہ شکریہ ماہنامہ عبقری
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…
معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…
قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…