مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی نمازیوں اور مظاہرین پر فائرنگ

سرینگر(رائٹرز/اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے نمازیوں پر فائرنگ کر کے ایک کم سن بچے کو شہید جبکہ ایک خاتون کوشدید زخمی کر دیا۔سری نگر میں بھارتی فوج نے کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کرکے5نوجوان شہید اور متعدد زخمی کردئیے۔

ادھر ضلع راجوری کے علاقے کاس کانچا میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک بے گناہ نوجوان کو شہید جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔
دوسری جانب جھڑپوں میں2 بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ بھارتی فوج نے سنگرامہ سوپور میں مجاہدین کی پناہ گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دریں اثنا ء قابض انتظامیہ نے مسلسل کرفیو اور دیگر پابندیوں میں جمعرات کو ایک دن کی نرمی کے بعدجمعہ کو مقبوضہ وادی میں دوبارہ غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے دی گئی جامع مسجد چلو کال کو ناکام بنانے کے لیے قابض انتظامیہ نے سرینگر سمیت دیگر شہروں میں بڑی تعداد میں فورسز تعینات کر کے سخت ناکہ بندی کی۔قبل ازیں مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کے روز ہزاروں افراد نے جامع مسجد سری نگر کی طرف مارچ کیا۔ بھارتی فورسز نے تشدد کرکے لوگوں کو روک دیا۔
بانڈی پورہ اور کشتواڑ میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان خونیں جھڑپوں میں4 مجاہدین شہید ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابقسرینگرکے ضلع کپواڑہ میں نماز فجر کے بعد کشمیری عوام نے بھارت مخالف مظاہرہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 5کشمیری نوجوان شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 60سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد ضلع کپواڑہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء گوجوارہ کے مقام پر بھارتی فورسز کی بکتر بند گاڑی میں سوار اہلکاروں نے عبید خورشید نامی شخص کو گولی ماری زخمی کردیا جبکہ فورسز اہلکاروں نے زخمی عبید کو بچانے کے لئے آنے والے 4 افراد پر بھی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں خالد اور شوکت احمد نامی مزید دو افراد زخمی ہوگئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago