Categories: مشرق وسطی

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی انتظامیہ کے حکم پر مسلمانوں کی 200 قبریں مسمار

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) مقبوضہ بیت المقدس کے وسطی علاقے میں میونسپل انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے مسلمانوں کی 200 قبریں مسمار کر دیں۔

الاقصیٰ فاؤنڈیشن کے رکن محمود ابوعطا نے بتایا کہ مذکورہ قبروں کی حال ہی میں مرمت کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی عدالت نے میونسپل انتظامیہ کی کارروائی روکنے کے لئے پٹیشن مسترد کر دی جس کے بعد بلڈوزروں کے ذریعے 200 سے زائد قبریں مسمار کر دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ایک یہودی گروپ نے قبرستان کے قریب میوزیم تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔
اسرائیلی حکام نے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں ایک اور انتہا پسندانہ فیصلہ کرتے ہوئے رمضان میں مغربی کنارے کے پچاس سال سے کم عمر شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور القدس آنے والوں کے لیے خصوصی اجازت نامہ پیش کرنا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام نے پچاس سال سے کم عمر کسی بھی فلسطینی کے لیے مسجد میں داخل ہونے کے لیے خصوصی اجازت نامہ ضروری قرار دیا ہے جبکہ عورتوں کے لیے مسجد میں داخل ہونے کی عمر پینتالیس سال رکھی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس فیصلے کے مطابق اسرائیلی قابض فوج عید تک فلسطینیوں کو مسجد داخل ہونے سے روکتی رہے گی۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے کس بھی مزاحمتی کارروائی سے خوفزدہ ہو کر اسرائیلی فوج ہر سال رمضان میں مقبوضہ بیت المقدس میں پھیل جاتی ہے جبکہ اسرائیلی پولیس اہلکار اور سرحدی سکیورٹی گارڈز بھی فوج کی قوت میں اضافے کے لیے علاقے میں موجود ہوتے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago