سرینگر: کرفیو میں جزوی طور پر نرمی، ریاستی دہشت گردی، 9 دن میں 31 کشمیری شہید

سرینگر (ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 9روز سے نافذ کرفیو میں جزوی طور پرنرمی کی گئی ہے۔  وادی بھر میں ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں گزشہ9روز کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد31 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سری نگر اور دیگر کئی علاقوں میں بھارت مخالف مظاہرے بھی جاری ہیں، فورسز کے تشدد سے مزید کئی افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں نے بلاجواز گھروں میں گھس کر مکینوں پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر کے 8 پولیس تھانو ں کی حدود میں گزشتہ9 روز سے مسلسل نافذ کرفیو میں وقفے وقفے سے نرمی کی ہے تاہم سری نگر سمیت کئی علاقوں میں حالیہ ہلاکتوں اور بھارتی فوجی مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں،فورسز کی بھاری نفری تعینات تھی ،فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اورلاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین کی طرف سے پتھراؤ کیا گیا ،جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اس دوران سرینگراوروادی کے کئی علاقوں میں پر امن احتجاج اور پتھراؤ کے واقعات پیش آئے۔سوپور وارپورہ میں پر تشدد مظاہرین پر فائرنگ کے دوران متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago