بھارتی فوج بین الاقوامی قانون کے مطابق کام نہیں کررہی ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

سری نگر(ايجنسياں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ بھارتی فوج بین الاقوامی قانون کے مطابق کام نہیں کررہی ہے ۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین سے نمٹنے کے دوران اپنے وضح کردہ اصولوں کوبھی توڑ دیتی ہے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایشیاء اور بحرالکاہل کے ڈائریکٹر سیم ظریفی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کو اس وقت تک فائرنگ نہیں کرنی چاہیے جب تک اس کے اہلکاروں کو زندگیوں کو خطرہ لاحق نہ ہوجائے گولی چلانا آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مظاہرین پر بے پناہ تشدد کیا گیا بھارتی فوج کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئےکہ وہ انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرے کیونکہ بین الاقوامی قوانین اور قواعد و ضوابط کا لحاظ رکھنا لازمی ہے۔ انہوںنے کہا کہ طاقت کے استعمال کے دوران اقوام متحدہ کے بنیادی مقاصد میں شامل طاقت کے استعمال سے متعلق واضح طور پر قواعد و ضوابط موجود ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر میں جو صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور جہاں فائرنگ کے دوران قتل عام ہوررہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کا ہر وقت لحاظ نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ انتظامیہ لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ سرکاری املاک اور افسران کو کسی بھی حملے سے محفوظ رکھنے کی ذمہ دار ہے اس کے علاوہ تحقیقات کر کے ان مشتبہ افراد کو سزا دی جائے جو جرم کرنے کے دائرے میں آتے ہوں۔تاہم یہ بات بھی ممکن بنائی جائے کہ مسلمہ قوانین کے تحت ہر ایک شخص کو پرامن طریقے سے آزادانہ طور پر احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔ اسی طرح بین الاقوامی قوانین کے تحت پولیس کی جانب سے فائرنگ کے تمام واقعات کی آزادنہ اور منصفانہ طور پر مکمل تحقیقات کی جائیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago