Categories: مشرق وسطی

دشمن کے خلاف کسی بھی مزاحمتی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں: ابوعبیدہ

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) اسلامی تحریک مزاحمت . حماس. کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں میں گرنے والے راکٹوں کے بارے میں اپنے کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کی ہے. القسام کا کہنا ہے کہ اردن کے علاقے میں کی جانے والی کارروائی سے ان کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ ان کی جنگ دشمن کے خلاف فلسطین کے اندر ہے باہر نہیں.

جمعرات کے رو ز ایک پریس ریلیز میں القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ “ہم دشمن کے خلاف فلسطین کے اندر کسی بھی مزاحمتی کارروائی کا خیر مقدم کریں گے. چاہے وہ کارروائی فلسطین کے اندر کسی بھی علاقے میں کی جائے لیکن بیرون ملک کسی بھی کارروائی کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے. القسام بریگیڈ کسی عرب ملک کو اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں کرے گا.
ترجمان کا کہنا تھا کہ القسام بریگیڈ پر اسرائیل کی طرف” ام رشراش ایلا ت” کالونی میں راکٹ حملوں کا الزام بے بنیاد ہے. اگر یہ حملے حماس کے عسکری ونگ نے کیے ہوتے تو ہم اس کا برملا اعتراف کر لیتےہیں. ہم جو کارروائی کرتے ہیں اسے خفیہ نہیں رکھتے بلکہ اعلانیہ کرتے ہیں. اسرائیل کی طرح بزدلانہ انداز میں چھپ کر کارروائی نہیں کرتے.
القسام  بریگیڈ کےترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ سے راکٹ حملوں اور اس میں حماس کو موردالزام ٹھہرانے کا مقصد یہ ہے کہ اسرائیل غزہ پر ایک مرتبہ پھر جارحیت کا مرتکب ہونا چاہتا ہے.
ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کی  کوشش کی تو اس کا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا.فلسطینی  مجاہدین اسرائیلی جارحیت کا ہر جگہ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اسرائیل دھمکیوں کی سیاست سے باز آ جائے.
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago