Categories: پاکستان

کارروائی کرینگے، امریکا اسامہ اور ملا عمر کی موجودگی کا ثبوت دے، وزیراعظم گیلانی

اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اگر ثبوت ہیں تو دے کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مذاکرات اور پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ پر تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ یہ بات وزیراعظم گیلانی نے آل پاکستان نیوز ایجنسیز کونسل کے وفد سے گفتگو کے دوران کہی جس نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔
جعلی ڈگریوں سے متعلق سوال پروزیراعظم نے کہا کہ ہرغلطی کامداوا موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی سیٹ خالی ہوگی‘ طے شدہ شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن اس سیٹ پر الیکشن کرائے گا۔
اقوام متحدہ کی ایٹمی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کی کوریج سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ دنیا نے پہلی مرتبہ پاکستان کی ایٹمی قوت کوتسلیم کیا ہے۔
وفاقی وزیراوورسیز پاکستانیزڈاکٹرفاروق ستار سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ حکومت پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ پر ہونیوالے مذاکرات اور پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ پر اپنے تمام اتحادیوں کواعتماد میں لے گی۔ مفاہمت کی پالیسی پرعمل پیرا ہونے سے ملک میں جمہوری عمل مستحکم ہواہے اورعوامی فلاح کے ایجنڈے پرعمل کرنے کیلئے انتشار سے پاک سیاسی ماحول پیدا ہوا ہے۔ پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں لاکھوں تارکین وطن(بیرون ملک مقیم پاکستانیوں) کی خدمات کوسراہتے ہوئے وزیراعظم نے ڈاکٹرفاروق ستار کو ہدایت دی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک کیلئے قربانیوں کے پیش نظرانہیں سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک یکساں پالیسی وضع کی جائے۔
وزیراعظم نے ان سے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے اور سینٹ وقومی اسمبلی میں انہیں نمائندگی دینے کیلئے نشستیں بڑھانے کی تجویز تیارکریں۔ اس تجویزکوتمام متعلقہ فورمزپرزیربحث لایاجائے اور اس ایشوپرنہ صرف تمام اتحادیوں بلکہ تمام سٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لیاجائے۔ اونٹوں کے ساتھ بچے باندھنے کے ایشو کاذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت دی کہ وہ اس کی روک تھام کیلئے متعلقہ حکام سے بات چیت کریں اور متاثرہ بچوں اور انکے خاندانوں کوریلیف دیاجائے۔
ڈاکٹرفاروق ستارنے وزیراعظم کو اپنی وزارت کی کارکردگی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبودکیلئے شروع کئے گئے منصوبوں کے بارے میں وزیراعظم کوآگاہ کیا۔
رُکن صوبائی اسمبلی ملک عامرڈوگرسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی جلدتکمیل کیلئے مقامی سطح پرعملدرآمد کرنیوالے اداروں کی استعدادکارکو بڑھانے پرزوردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں کی ترقیاتی سکیمیں‘ منصوبہ بندی اور عملدرآمد دونوں مرحلوں پرخصوصی مہارت کاتقاضاکرتی ہیں۔ ملک عامر ڈوگرنے اپنے حلقے کے معززین کے ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کی اور وزیراعظم کواپنے حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیااور بتایا کہ 80فیصدترقیاتی کام مکمل ہوچکا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago