Categories: افغانستان

افغانستان: پینسٹھ فیصد لوگ طالبان کو حکومت میں شامل کرنیکے حامی ہیں، سروے

کابل(رپورٹ) نیٹو افواج نہ تو افغان عوام کے دل و دماغ جیت پائی اور نہ ہی طالبان کیخلاف جنگ جیت رہی ہے۔ بین الاقوامی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کونسل آن سکیورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ کے مطابق طالبان کے گڑھ قندھار اور ہلمند میں کیے گئے سروے کے مطابق افغانوں کی اکثریت غیر ملکی فوج کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ طالبان کو حکومت میں شامل ہونا چاہیے۔

5 فیصد کا خیال ہے کہ نیٹو اور افغان حکومت طالبان کے خلاف جنگ جیت رہی ہے۔ 75فیصد افغانوں نے کہا کہ غیر ملکی انکے مذہب اور روایات کا احترام نہیں کرتے۔ 74فیصد غیر ملکی عیسائی فوج کے ساتھ کام کرنے کو اچھا نہیں سمجھتے۔
68 فیصد کی رائے ہے کہ نیٹو فورسز انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ 65فیصد چاہتے ہیں کہ طالبان اور ملا عمر کو افغان حکومت میں شامل ہونا چاہیے۔ جبکہ55 فیصد کا خیال ہے کہ غیرملکی فوج افغانستان میں اپنے فائدے کیلئے آئی ہیں تاکہ ملک کو تباہ یا اس پر قبضہ کیا جاسکے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

5 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

5 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago