العربیہ ٹی وی نے ٹائم اسکوائر ناکام بمبار کی ویڈیو نشر کر دی

دبئی (العربیہ)نیویارک کے ٹائم اسکوائر میں کار بم حملے کی ناکام کوشش کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی شہری فیصل شہزاد کی ایک ویڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ افغانستان میں امریکا کی مسلط کردہ جنگ کے ردعمل میں خودکش حملہ کرنے جا رہے تھے۔

یہ ویڈیو ٹیپ انہوں نے خودکش مشن پر روانہ ہونے سے قبل ریکارڈ کرائی تھی اور اسے العربیہ ٹیلی وژن چینل نے بدھ کو نشر کیا ہے۔ ویڈیو ٹیپ میں فیصل شہزاد کہہ رہے ہیں کہ ”امریکا پر یہ حملہ مجاہدین اور عراق میں القاعدہ کے لیڈر ابو مصعب الزرقاوی سمیت تمام مظلوم مسلمانوں کی جانب سے ہو گا”۔
العربیہ ٹیلی وژن نے ویڈیو میں نمودار ہونے والے شخص کے حوالے سے کہا ہے کہ ”افغانستان میں جنگ کو آٹھ سال گزر چکے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ مسلمانوں کی جنگ کیسے شروع ہوئی ہے اور اسلام دنیا میں کیسے پھیلے گا”۔
ویڈیو میں نمودار ہونے والے فیصل شہزاد کے مشابہ شخص نے روایتی قبائلی لباس پہنا ہواہے۔اس کے ساتھ آتشیں رائفل رکھی ہوئی ہے۔ وہ امریکی میزائل حملے میں مارے گئے پاکستانی طالبان کے لیڈر بیت اللہ محسود اور عراق میں القاعدہ کے لیڈر ابو مصعب الزرقاوی کو شہید کے طور پر خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں جو 2006ء میں امریکی فوج کی کارروائی میں مارے گئے تھے۔
امریکا کی ایک عدالت میں تیس سالہ فیصل شہزاد پر بین الاقوامی دہشت گردی کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر اپنی بارود سے بھری نسان سپورٹس گاڑی مین ہٹن کے نواحی مصروف علاقے میں دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی لیکن ان کی گاڑی میں رکھا بم پھٹ نہِیں سکا تھا۔
یکم مئی کو وہ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے قریب ایک تھیٹر کے باہر بارود سے بھری گاڑی پارک کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے اور جارجیا ائیر پورٹ پر اٹلانٹا کے لیے پرواز پر روانہ ہونے سے قبل انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس کے تریپن گھنٹے کے بعد پولیس کو تھیٹر کے باہر سے ان کی بارود سے بھری گاڑی مل گئی تھی۔
پاکستانی طالبان نے فوری طور پر اس ناکام بم حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن امریکی حکام نے یہ اعلان مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ فیصل شہزاد نے اکیلے ہی یہ ساری کارروائی کی تھی ۔
فیصل شہزاد پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے پانچ الزامات پر فرد جرم عاید کی گئی ہے۔اس نے اپنی گرفتاری کے فوراً بعد ہی اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا جس کی وجہ سے اس کیس کے بارے میں شکوک وشبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔
فیصل شہزاد نے مبینہ طور پر تفتیش کے دوران امریکی حکام کو بتایا کہ اس نے پاکستان کے علاقے وزیرستان میں طالبان جنگجوٶں سے بم بنانے کی تربیت حاصل کی تھی۔ دو امریکی انٹیلی جنس عہدے داروں نے بتایا کہ فیصل شہزاد نے پاکستانی طالبان سے مالی مدد حاصل کرنے کا بھی اعتراف کیا تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago