فارغ التحصیل طلبہ دارالعلوم زاہدان کاانیسواں جلسہ دستاربندی كا اختتام

زاہدان(سنی آن لائن)ایران کے سب سے بڑے دینی ادارہ دارالعلوم زاہدان کے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات کے اعزازمیں منعقد تقریب دستاربندی وختم بخاری جمعرات صبح، مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے شروع اور عشاء تک ختم ہوئی۔

“سنی آن لائن” کے مطابق اللہ کے فضل وکرم سے دارالعلوم زاہدان کی انیسویں تقریب ختم بخاری وتقسیم اسنادکا معنوی وایمان افروز جلسہ بروزجمعرات 8جولائی2010ء میں ہزاروں شائقین ومحبین علم وعلماء کی موجودگی میں آغاز ہوا۔
ایرانی اہل سنت کے سب سے بڑے اجتماع کاآغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد شرکائے دورہ حدیث کی طرف سے مولوی رضا شہ بخش نے تقریرکی۔ شدیدگرمی اور دوریء راہ کے باوجود عاشقان قرآن وسنت احادیث نبویہ کے اعزاز واکرام کی خاطر اور محدثین کی مجاہدتوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے جذبے سے اس نورانی تقریب کی روحانی ندا کو لبیک کہتے ہوئے شہرحافظان قرآن زاہدان پہنچ چکے ہیں۔
امید ہے اللہ تعالی اپنے ان خاص مہمانوں کوجوصرف اس کی رضا کیلیے اور علمائے اسلام کے ناصحانہ بیانات سے استفادہ کی غرض سے دوردراز علاقوں سے سفرکرکے زاہدان تشریف لاچکے ہیں اجرجزیل نصیب فرمائے اور ان کی قربانیوں اور اس تقریب کو قبول فرماکر عالم اسلام اور انسانی معاشرے کیلیے خیروبرکت کاذریعہ بنادے۔ (آمین)
modiryat urdu

Recent Posts

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago

اسرائیل کا غزہ میں بےگھر افراد پر حملہ، ماں اور بچوں سمیت 6 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…

2 weeks ago

“کتاب و حکمت کی تعلیم” اور “معاشرے کی تزکیہ و اصلاح” رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں

قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…

2 weeks ago