Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر چار فضائی حملے

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین)  صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ کر دیا، گزشتہ روز اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر چار فضائی حملے کیے تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی ذرائع نے ’’ مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی ضلع رفح کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی عمارت پر کم از کم ایک میزائل داغا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا مگر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، اسی عمارت کو کچھ روز قبل بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوسرا حملہ غزہ شہر کے جنوبی کالونی زیتون میں سیکیورٹی اڈے’’ فائز گریڈ‘‘ پر کیا گیا، اس جگہ کو متعدد بار پہلے بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
اسی طرح خان یونس کے مشرقی گاؤں خزاعہ کی نجار کالونی پر بمباری میں کچھ گھر جزوی طور پر منہدم ہو گئے۔ دوسری طرف رفح کے ساحل کے ساتھ اسرائیل کی کئی کشتیاں لنگر انداز ہو چکی ہیں، جہاں سے فلسطینی مچھیروں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے  دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز مغربی نقب پر ایک راکٹ پھینکا گیا تھا جس کے جواب میں حالیہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago