Categories: مشرق وسطی

مقبوضہ بیت المقدس کی جبل المکبر میں یہودی بستی کی تعمیر کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین) اسرائیلی ٹیلی ویژن نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے ایک نئے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ منصوبہ بیت المقدس کو یہودی رنگ میں رنگنے کے منصوبے کا ہی ایک حصہ ہے جس کے ذریعے صہیونی کارپرداز شہر کو اندر اور باہر یہودی رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے یہودی کالونیوں کو فلسطینی اراضی ہتھیا کر توسیع دی جا رہی ہے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 10 کا کہنا ہے کہ القدس بلدیہ کی تعمیراتی کمیٹی نے جبل المکبر اور “تلبیوت شرق” کے متنازعہ علاقے کے درمیان دو بڑے ہوٹل تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ ٹی وی چینل کے مطابق یہ ہوٹل چودہ سو کمروں پر مشتمل ہوں گے۔
درایں اثنا اسرائیلی حکام نے گذشتہ روز ایک اور یہودی منصوبے کا اعلان کیا ہے جس پر عملدرآمد کے ذریعے القدس شہر کے مشرقی اور مغربی حصوں کو ملانا مقصود ہے۔ یاد رہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کی صورت میں فلسطینیوں کی ملکیتی وسیع اراضی پر یہودی ہاتھ صاف کریں گے۔
ان منصوبوں کا اعلان اور انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو آئندہ ہفتے امریکا کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago