Categories: افغانستان

افغانستان: نیٹو نے 2 بزرگوں سمیت 8 شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

قندھار (ايجنسياں) افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں نیٹو کے 4 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ قندھار میں نیٹو فورسز نے 2 بزرگوں سمیت 8 شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ۔

قندھار کے علاقے باغ گل میں نیٹو کے اہلکار لوگوں کے گھروں میں گھس گئے اور 2 بزرگوں سمیت 8 شہریوں کو ان کے اہل خانہ کے سامنے گولیاں مار کر شہید کر دیا ۔
باغ گل کے رہائشی محمد عبد اﷲ کا کہنا ہے کہ نیٹو اہلکاروں کو ان کے گھروں سے کوئی مشتبہ چیزنہیں ملی اس کے باوجود انھوں نے محمد عبد اﷲ کے 2 بھائیوں اور والد کو گولیاں مار کر شہید کیا۔
دوسری طرف فریاب میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں ناروے سے تعلق رکھنے والے 4 نیٹو اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ رواں ماہ افغانستان میں مارے جانے والے غیر ملکی فوجیوں تعداد 105 ہو گئی.
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago