Categories: پاکستان

حیدرآباد:ہالا ناکا کے قریب دھماکا،18 افراد جاں بحق

حیدرآباد(خبررساں ادارے) حیدرآبادکے علاقے ہالا ناکہ میں ٹرک دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداداٹھارہ ہو گئی جبکہ 40 سے زائد زخمی ہیں ،زخمیوں میں سے چھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے مطابق دھماکا ٹرک میں رکھے ایل پی جی سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے مطابق دھماکا ٹرک میں رکھے ایل پی جی سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ہالا ناکہ میں واقع ٹرک اڈہ میں دھماکا ایک ٹرک میں ہوا ، دھماکا اتنا زور دار تھاکہ اس کی شدت سے ٹرک سڑک کے درمیان آ گرا ، جائے وقوعہ کے قریب واقعہ دس دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اورقریبی عمارتوں سمیت مسجد کو بھی نقصان پہنچا ۔دھماکے سے قریب واقع بجلی کا ٹرانسفارمر بھی پھٹ گیا جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ۔
صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے سندھ اسمبلی کو بتایا کہ دھماکا ٹرک میں رکھے ایل پی جی سلینڈر پھٹنے سے ہوا اور واقعہ کو دہشت گردی کا نام دینا قبل از وقت ہو گا ۔
صلاح الدین بابر خٹک نے کہاکہ ہالاناکہ میں دھماکا دہشت گردی کا واقعہ نہیں ، جس ٹرک میں دھماکا ہوا اس میں تیس ہزار لیٹر تھنر موجود تھا اور حادثہ شدید گرمی کے بعض پیش آیا۔ انہوں نے کہاکہ دھماکا تھنر اور گیس کے کیمیکل ری ایکشن کے باعث ہوا۔ جائے وقوعہ سے ایسے شواہد نہیں ملے جس ثابت ہو سکے کہ یہ تخریبی کارروائی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود افراد ٹرک کے پرزوں اڑ کر لگے جس سے وہ جاں بحق اور زخمی ہوئے اورجائے وقوعہ سے بال بیرنگ وغیرہ کے شواہد نہیں ملے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کہیں ٹرک میں فلنگ کیپسٹی سے زیادہ مائع توموجود نہیں تھا۔
دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔دھماکے کے بعد بڑی تعداد میں مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور لوگوں سے خون کے عطیات کے لئے اپیل کی جا رہی ہے ۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری ہالاناکہ کے علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا.
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago