Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں پانچ ہلاک

میرانشاہ(خبررساں ادارے) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی جاسوس طیارے کے دومیزائل حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

شمالی وزیرستان کے حکام کے مطابق امریکی ڈرونز نے یہ میزائل شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر تپی ٹول خیل گاؤں میں ایک گھر پر داغے۔
ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ کے مقامی طالبان سے بتایا جاتا ہے۔ البتہ اس میں کسی اہم فرد کے شامل ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اتوار کی صُبح سے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں پر جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری تھیں اور حملے کے دوران فضا میں تین جاسوس طیارے موجود تھے اور اس وقت بھی شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کئی ڈرون طیارے محو پرواز ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران شمالی و جنوبی وزیرستان میں ستر سے زائد ڈرون حملے ہو چکے ہیں جس میں تین سو سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری بتائے جاتے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago