Categories: افغانستان

افغانستان: ہلمند میں نیٹو پر بم حملے، برطانوی فوجی سمیت 6 ہلاک

کابل (اے ایف پی) افغانستان کے صوبہ ہلمندمیں بدھ کونیٹو افواج پر مختلف بم حملوں میں برطانوی اہلکار سمیت 6 اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو ترجمان کے مطابق مذکورہ ہلاکتوں کے بعد افغانستان میں رواں ماہ کے دوران غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد69ہو گئی ہے ۔
ایساف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تسلیم کیا گیا ہے کہ فوجی ہلاکتوں کے حوالے سے رواں ماہ بدترین خونی مہینہ ثابت ہورہا ہے،اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں77فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ نیٹوفوجی علیحدہ علیحدہ بم دھماکوں میں ہلاک ہوئے۔
اس طرح جون کا مہینہ افغانستان میں متعین اتحادی افواج کیلئے انتہائی خونی ثابت ہورہا ہے۔اس مہینہ کے دوران اب تک 69 اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 43 امریکی ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago