Categories: مشرق وسطی

مسجد اقصی میں اجتماعی نماز ادا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں، ترکی

استنبول(جنگ نیوز) ترکی کے ایک معروف اخبارکے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں عرب ممالک اور ترکی کے وزرا خارجہ کے بند کمرہ اجلاس میں ترک وزیرخارجہ احمد داوٴد اوگلو نے کہا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اسرئیل کی تمام تر پابندیاں توڑ کر مسجد اقصی میں اجتماعی نماز ادا کرنے کے لئے ہم سب تیار ہو جائیں۔ لبنان کے ایک اخبارنے بھی احمد داوٴد اوگلو کے سے منسوب اسی طرح کا ایک بیان شائع کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سترہ عرب ممالک کے وزرا خارجہ کے سامنے نہایت جذباتی انداز میں تقریر کرتے ہوئے احمد داد اوگلو نے بیت المقدس اور مسجد اقصی پر اسرائیل کے مستقل قبضے اور مسلمان ممالک کے کردار پر تنقید کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ وقت آ گیا ہے کہ بیت المقدس کو یہودیوں کے تسلط سے آزاد کرایا جائے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب تمام مسلمان مسجد اقصی میں ایک ساتھ نماز ادا کریں گے القدس آزاد ہو گا اور فلسطین کا دارالحکومت بنے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے ترک وزیرخارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات موجود ہیں، جس سے کسی بھی ترک شہری کے لیے مسجد اقصی میں نماز کی ادائیگی ممکن ہے، تاہم احمد داوٴد اوگلو کے بیان کا مقصد آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں اور ”ہم سب“ میں تمام عرب اور اسلامی ممالک شامل ہو جاتے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

30 minutes ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

31 minutes ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago