Categories: افغانستان

طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں,افغان امن جرگہ کا اعلامیہ جاری

کابل (اے ایف پی) افغان دارالحکومت کابل میں ہونیوالے قومی امن جرگے کے مندوبین کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں تقریباً نو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے طالبان سے مذاکرات کی صدر حامد کرزئی کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔

تین روز تک جاری رہنے والے امن جرگے میں تقریباً 1600 عمائدین نے شرکت کی۔ شرکاء سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک بار پھر مرکزی ہال میں جمع ہوئے۔ مجوزہ تجاویز میں ایک کمشن کے قیام کی سفارش بھی شامل ہے۔ جرگے کے دوران مندوبین کے مابین یہ معاملہ بھی زیربحث آیا کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومت کی طرف سے کوئی پیشگی شرائط ہونی چاہئیں یا نہیں۔ بعض مندوبین کی خواہش تھی کہ امریکہ اپنے جیلوں میں موجود ایسے طالبان جن پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی‘ کو رہا کرے۔ دیگر شرکاءکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ طالبان رہنماوں کے نام بلیک لسٹ سے خارج کرے۔
واضح رہے کہ بدھ کو شروع ہونے والے اس جرگے کے آغاز ہی میں خودکش طالبان حملہ آوروں نے اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن افغان سکیورٹی فورسز نے اسے ناکام بناتے ہوئے دو حملہ آوروں کو شہید اور ایک کو گرفتار کر لیا۔ طالبان نے جرگے کے انعقاد سے پہلے ہی ایک بیان میں افغان حکومت کی امن کی اس کوشش کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ غیرملکی افواج کی افغانستان سے واپسی تک وہ بات چیت کے کسی عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔ افغان حکومت نے طالبان سے یہ مطالبہ کر رکھا ہے کہ وہ ہتھیار پھینک کر اور تشدد کی راہ ترک کر دیں اور آئین کو قبول کریں۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago