دارالعلوم زاہدان: بین المدارس مقابلہ تقریر ومقالہ نویسی کاانعقاد

زاہدان(سنی آن لائن) صوبہ سیستان وبلوچستان کے دینی مدارس کے طلبہ کی بارہویں تقریب مقابلہ تقریرو مقالہ نویسی آج بروز منگل 25مئی کو دارالعلوم زاہدان میں شروع ہوئی۔

تین دن تک جاری رہنے والے مقابلوں میں دوسو طلباء کرام حصہ لیں گے جو اپنے اپنے مدارس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مقابلہ تقریر ومقالہ نویسی فارسی، عربی، بلوچی اور انگریزی زبانوں میں ہوگا۔
مقابلوں کی تقریب کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے ترجمان جرائد اور ماہناموں کی نمائش بھی ہوگی۔ یہ مجلے میلہ کی صورت میں سب کے لیے دستیاب ہوں گے۔
مزیدبرآں دارالعلوم زاہدان کا مکتبہ “انتشارات صدیقی” کی طرف سے بھی کتابوں کامیلہ منعقد ہوگا۔
یادرہے صوبہ سیستان وبلوچستان کے دینی مدارس ہرسال اس طرح کے مقابلوں کا اجراء کراتے ہٰیں جہاں تقریر و مقالہ نویسی کے علاوہ شعر ونظم کا مقابلہ فارسی، عربی، بلوچی اور انگریزی زبانوں میں منعقد ہوتاہے۔ آخری نشست میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دیے جائیں گے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago