Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملے میںمتعددجاں بحق، فوجی آپریشن کا مطالبہ

میران شاہ (جنگ نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ہونے والے ڈرون میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک گھر پر جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں دس افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے دتہ خیل کے قریب انزر کس نامی گاؤں میں جاسوس طیارے سے ایک گھر پر دو میزائل فائر کیے گئے۔ حملے کے بعد مقامی لوگوں نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا اور اب تک دس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مرنے والوں کی قومیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہیں جس سے وہاں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔جس علاقے میں حملہ کیا گیا وہ طالبان کا مضبوط گڑھ بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے پاکستان سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مطالبہ کر دیا ہے۔ایک امریکی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان سے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ میں پاکستانی اور امریکی عہدے داروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل اسٹینلے میک کرسٹل اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان جمعے کو راول پنڈی میں ملاقات ہوئی جس میں جنرل میک کرسٹل نے مطالبہ کیا کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف آپریشن کا فوری آغاز کرے۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں جنرل اشفاق پرویز کیانی پر واضح کردیا گیا ہے کہ اب وزیرستان میں کارروائی سے گریز کے لیے کوئی دلیل قبول نہیں کی جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹائمز اسکوائر واقعے کے بعد امریکا نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا مطالبہ پھر سے دہرانا شروع کردیا ہے۔
ایک امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ جنرل میک کرسٹل اور جنرل کیانی کے درمیان گفتگومیں پاکستان پر واضح کردیا گیا ہے کہ اگرامریکا پرشدت پسندوں کاکوئی حملہ کامیاب ہوا تو امریکی فوج کو پاکستان کے اندر کارروائی کرنا پڑے گی۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago