Categories: پاکستان

اغوا کار کرنل امام اور برطانوی صحافی کو رہا کرنے پر رضا مند

میرانشاہ (آن لائن / مانیٹرنگ سیل) اغواکاروں نے کرنل (ر) امام اور برطانوی صحافی اسد قریشی طالبان کے ایک گروپ کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جرگے کے بعد دونوں مغویوں کو رہاکر دیا جائے گا۔ افغان طالبان کے دباؤ پر ایشین ٹائیگرز مغویوں کو رہا کرنے پررضا مند ہوئے۔ دونوں کی آج (جمعہ) یا ہفتے کو اسلام آباد آمد متوقع ہے ۔

میرانشاہ کے قبائلی عمائدین کے مطابق کرنل امام اور اسد قریشی کو ایشین ٹائیگرز گروپ نے میرانشاہ میں حقانی گروپ کے حوالے کیا لیکن مذاکرات کاروں سے بعض ضمانتیں بھی حاصل کیں۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق، طالبان کے امیر ملا عمر کے خصوصی نمائندوں اور میرانشاہ کے قبائلی عمائدین نے اسد قریشی اور کرنل امام کی رہائی کی کوششیں تیز کر دیں تھیں جو کامیاب ثابت ہوئیں۔کرنل امام کی طالبان حلقوں میں بہت زیادہ عزت ہے اور افغانستان میں طالبان کے امیر ملا عمر کے ساتھ ان کے خصوصی تعلقات بھی ہیں اسی بناء پر انہیں رہا کیا گیا ہے لیکن ایشین ٹائیگرز نے مذاکرات کاروں سے بعض ضمانتیں بھی حاصل کیں۔ قبائلی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل امام اور اسد قریشی کی صحت ٹھیک ہے اور دونوں بخیریت ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago