Categories: مشرق وسطی

فلسطین میں انتہا پسند یہودیوں نے مسجد کو آگ لگا دی

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں صیہونی انتہا پسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی۔

ذرائع ابلاغ نے مقامی باشندوں کے حوالے سے بتایا کہ نصف شب شورو غل کی آواز سن کر جب وہ اپنے گھروں سے باہر نکلے تو آگ نے پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا فلسطینی صدر محمود عباس اور مسجد انتظامیہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے مسجد کو آگ لگانا مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات کو ناکام بنانے کی ایک سازش ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ مسجد میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور اسکی مرمت کی جا رہی ہے۔ دریں مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کے اوقاف ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے اپریل 2010ءکے مہینے میں مسجد ابراہیمی میں 59 مرتبہ اذان دینے پر پابندی لگائی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے اذان پر پابندی مسجد ابراہیمی کے غصب شدہ حصے میں موجود یہودیوں کے آرام میں خلل کی وجہ سے لگائی ہے۔ محکمہ اوقاف نے اذان پر اسرائیلی پابندی کے فیصلے کو آزادی عبادت اور کےخلاف اقدام قرار دیا ہے کیونکہ ساری دنیا کے قوانین میں حق عبادت کو مسلمہ انسانی حق سمجھا جاتا ہے اور اس پر قدغن لگانا قابل مذمت ہے۔ یاد رہے کہ مسجد ابراھیمی کو یہودیوں کے تمام مقدس تہواروں کے موقع پر بند کرنا قابض اسرائیلی حکام کا معمول ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago